Dawn News Television

شائع 01 اگست 2018 11:36am

سپریم کورٹ کا این اے 60 سے ضمنی انتخاب کروانے کا حکم

سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 راولپنڈی پر انتخابات ملتوی کرنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ضمنی انتخاب کروانے کا حکم دے دیا۔

عدالت کی جانب سے جاری ہونے والے اس فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے این اے 60 راولپنڈی کے انتخابات کو ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔

عدالتی حکم کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے واضح کیا کہ این اے-60 سے ہماری طرف سے راشد شفیق لڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ این اے-60 میں تحریک انصاف کے امیدوار کے حوالے سے فیصلہ چیئرمین عمران خان خود کریں گے، جبکہ کل ایک تفصیلی فیصلہ جاری کریں گے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی اس حلقے سے امیدوار تھے، تاہم اسلام آباد کی انسدادِ منشیات عدالت نے انہیں ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنادی تھی۔

Read Comments