Live Election 2018

اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن کمیشن کےخلاف احتجاج کی دھمکی دیدی

اسلام آباد میں 8 اگست کو ای سی پی اور اگلے روز صوبائی الیکشن کمیشن کے دفاترکے باہر احتجاج کریں گے، سینیٹر مشاہد حسین

اسلام آباد: انتخابات 2018 میں مبینہ دھاندلی پر احتجاج اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو پارلمنٹ میں کڑا وقت دینے کے لیے اپوزیشن جماعتوں نے ’’پاکستان الائنس فار فری اینڈ فیئر الیکشن (پی اے ایف ایف ای)‘ تشکیل دیدی۔

ڈان سے بات چیت کرتے ہوئے ایکشن کمیٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ 11 جماعتوں پر مشتمل اپوزیشن الائنس اسلام آباد میں 8 اگست کو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرے گی اور اگلے ہی روز صوبائی الیکشن کمیشن کے دفاترکے باہر احتجاج ہوگا۔

انہوں نے واضح کیا کہ پی اے ایف ایف ای اپنے نومنتخب امیدواروں کو بھی ای سی پی کے باہر احتجاج کے لیے کال کرے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران بھی اور پارلمنٹ کے باہر احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے مزید پڑھیں:

https://www.dawnnews.tv/news/1084315/