Dawn News Television

شائع 07 اگست 2018 01:10am

عمران خان نے این اے 131 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔

سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں چیئرمین تحریک انصاف نے مؤقف اپنایا ہے کہ حلقہ این اے 131 میں عمران خان نے 84 ہزار 313 ووٹ حاصل کیے جبکہ مخالف امیدوار مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے 83 ہزار 633 ووٹ لیے۔

درخواست میں کہا گیا کہ مسترد ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں بھی عمران خان کامیاب قرار پائے، لہٰذا عدالت عظمیٰ سے استدعا ہے کہ وہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں۔

Read Comments