Live Election 2018
الیکشن کمیشن کا ریٹرننگ اور پریزائیڈنگ افسران کو اہم ہدایات
گنتی مکمل کرنے کے بعد نتیجہ ریٹرننگ افسر (آر او) اور الیکشن کمیشن کو آر ٹی ایس کے ذریعے بھیجا جائے، ہدایت نامہ
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) سے متعلق ریٹرننگ اور پریزائیڈنگ افسران کو ہدایات جاری کردی گئیں۔
ای سی پی کی جانب سے جاری ہونے والے ہدایت نامے کے مطابق گنتی مکمل کرنے کے بعد نتیجہ ریٹرننگ افسر (آر او) اور الیکشن کمیشن کو آر ٹی ایس کے ذریعے بھیجا جائے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ نتائج کی تصویر انٹرنیٹ کی عدم دستیابی یا ہارڈویئر اور سافٹ ویئر کی خرابی کے باعث پریزائیڈنگ افسر خود آر او کے دفتر پہنچائیں گے۔
ہدایت نامے میں کہا گیا کہ ریٹرننگ افسر کے دفتر میں پریزائیڈنگ افسر ذاتی طور پر نتائج جمع کرائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آر او کے دفتر سے نادرا حکام کے ذریعے نتائج آر ٹی ایس کے ذریعے الیکشن کمیشن کے مرکزی دفتر بھجوائے جائیں۔
رپورٹ: فہد چوہدری