ویڈیوز

'کراچی کو اس کا حق ملنا چاہیے'

کراچی شہر کو ترقیاتی کاموں کے لیے ایک بڑے پیکج کی ضرورت ہے،میئر کراچی وسیم اختر

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ ملک کے 50 بڑے ٹیکس گزار افراد میں 33 کا تعلق کراچی کا ہے۔وفاق اور ملک کا بجٹ یہی شہر بناتا ہے اس لیے اگر شہر کو نہ سنبھالا تو ملک کا نقصان ہو گا۔

میئر کراچی نے پاکستان اور سندھ کے لیے شہرکی خدمات گنواتے ہوئے کہا کہ کراچی میں سیورج،ٹرانسپورٹ،صحت پانی کی نکاسی اور فراہمی کی سہولیات تباہ ہو چکی ہیں۔

وسیم اختر نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے صوبائی فنانس کمشین کا اجلاس کا مطاللبہ کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر بحریہ ٹاؤن سے حاصل ہونے والی رقم ملیر سمیت کراچی پر خرچ ہونے چاہیے۔

میئر کراچی نے واضح کیا کہ میگا پروجیکٹس بلدیہ کے بجائے صوبائی حکومت کے اختیار میں ہیں۔