Dawn News Television

اپ ڈیٹ 08 اگست 2019 12:13pm

بیٹری سے چلنے والی منفرد موٹر سائیکل

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قمیتوں سے جہاں عوام پریشان ہیں تو ایسے میں راولپنڈی کے ایک آٹو میکنک نے ایک ایسا منفرد موٹرسائیکل تیار کیا ہے جو فیول کی بجائے برقی بیٹریوں سے چلتا ہے۔

کمیٹی چوک میں آٹو ورک شاپ کے مالک راجہ اعجاز نے اپنے بیٹے کیساتھ مل کر اس موٹر سائیکل کو تیار کیا۔

اس موٹر سائیکل میں ایک ہارس پاور کی موٹر اور 4 بیٹریاں لگائی گئی ہیں، جسے کسی بھی جگہ پر بجلی کی مدد سے چارج کیا جاسکتا ہے۔

ویڈیو دیکھیں: 10 روپے میں چارج ہونے والی سستی ترین بائیک

آٹو میکینکس کے مطابق اس موٹر سائیکل سے ماحولیاتی آلودگی پر کافی حد تک قابو پایا جاسکتا ہے۔

موٹر سائیکل 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آٹو مکینک نے حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے تاکہ بڑے پیمانے پر اس طرح کی مزید موٹرسائیکلز کو تیار کیا جاسکے جس سے ناصرف ماحول کو صاف کرنے میں مدد ملے گی، بلکہ اندھن کی بھی بچت ہوگی۔

Read Comments