Dawn News Television

اپ ڈیٹ 24 ستمبر 2019 08:23am

پاکستان میں گیس کے بغیر چلنے والا چولہا متعارف

کہتے ہیں ضرورت ایجاد کی ماں ہے اور اسی بات کو سامنے رکھتے ہوئے لاہور کے باصلاحیت فراد نے ایسا چولہا متعارف کروادیا جس سے اب گیس کی ضرورت نہیں ہوگی۔

بائیو ایندھن سے چلنے والے گیسیفائر چولہے کو پتوں و لکڑی اور خشک گوبر سے تیار کیے جانے والے ایندھن سے چلایا جاسکتا ہے۔

اس چولہے کو ایک کلو ایندھن سے گھنٹے بھر سے زائد مسلسل چلایا جاسکتا ہے، جبکہ آگ جلانے اور اس کی حدت بڑھانے کیلئے چولہے کے ساتھ ایک پنکھا بھی لگا ہے۔

چولہے میں نصب پنکھے کو چلانے کیلئے پاور بنگ بھی منسلک کیا جاسکتا ہے۔

دیگیں اور دیگر پکوان بنانے والوں کیلئے بڑے سائز کے کمرشل چولہے بھی دستیاب ہیں

مقامی سطح پر تیار گھریلو چھوٹے چولہے کی قیمت 7 سے 8 ہزار روپے ہے۔

Read Comments