Dawn News Television

شائع 12 نومبر 2019 04:17pm

ملتان کے پستہ قد نوجوان کو دلہن مل گئی

ملتان کے رہائشی 31 سالہ پستہ قد نوجوان شبیر احمد عرف 'چھوٹا ڈان' نے شور کورٹ سے تعلق رکھنے والی ڈھائی فٹ کی ثمینہ سے شادی کرلی۔

بشیر احمد اور ثمینہ کی شادی کی تقریب میں اہلخانہ سمیت دوستوں اور قریبی رشتے داروں نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر دلہا اور دلہن دونوں بہت خوش نظر آئے۔

شادی کے موقع پر دلہن نے عروسی جوڑہ زیب تن کیا اور دلہے نے روایتی شلوار قیض پہن رکھی تھی۔

مزید پڑھیں: پستہ قد پاکستانی کی شادی انٹرنیٹ پر وائرل

شادی کی تقریب میں دلہے کے دوستوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں اور زندگی کی نئی شروعات پر دونوں کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

اس موقع پر دلہے کا کہنا تھا کہ وہ بہت خوش ہیں جبکہ دلہن نے بھی اپنے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے خوشی ظاہر کیا۔

شادی پر دونوں کے اہلخانہ کی خوشی بھی دیدنی تھی۔

Read Comments