Live Covid 2019

کورونا وائرس پر پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بلاول بھٹو زرداری، خواجہ آصف، رانا تنویز حسین اور مولانا اسعد محمود سے رابطہ کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کورونا وائرس پر حکومتی اقدامات کی نگرانی اور اس معاملے پر قومی یک جہتی کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطہ کیا اور اس حوالے سے پارلیمانی کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

اسد قیصر کو چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو، مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں خواجہ آصف اور رانا تنویر حسین نے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے لیے تعاون کا یقین دلایا۔

بلاول بھٹو نے کورونا وائرس کے معاملے پر اپنی اور پارٹی حمایت کا حکومت کو یقین دلایا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) رہنماؤں نے پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد کمیٹی مییں نمائندگی کے لیے نام بھیجنے کا یقین دلایا۔

تفصیل یہاں پڑھیں