Live Covid 2019

پنجاب کے بعد بلوچستان کے ایک ڈاکٹر میں کورونا کی تصدیق

ایک ڈاکٹر میں نوول کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا، صوبے میں متاثرین کی تعداد 132 ہوگئی،ترجمان بلوچستان حکومت

صوبہ پنجاب کے 2 ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد بلوچستان میں بھی ایک ڈاکٹر میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس حوالے سے بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ صوبے کے ایک ڈاکٹر میں نوول کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا، جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد ایک سو 32 ہوگئی۔