Live Covid 2019

اسلامی نظریاتی کونسل کی اجتماعی عبادات سے متعلق حکومتی پابندیوں کی تائید

چیئرمی سی آئی آئی نے عوام کی جانب سے گھر پر نماز کی ادائیگی کی امید کا اظہار کیا، اعلامیہ

اسلامی نظریاتی کونسل( سی آئی آئی) کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے اجتماعی عبادات سے متعلق حکومت کے فیصلوں کی تائید کی ہے۔

کونسل کے ہنگامی اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں انہوں نے سماجی میل جول سے فاصلے کو یقینی بنانے کے لیے عوام کی جانب سے گھر پر نماز کی ادائیگی کی امید کا اظہار کیا۔