Live Covid 2019

زائد کرایوں کی وصولی کی شکایات پر پی آئی اے کا اہم فیصلہ

پی آئی اے نے مسافروں کی جانب سے زائد کرائے کی شکایت کے بعد وعدہ کیا ہے کہ وہ اپنے کرایوں کو معقول کرے گا۔

روالپنڈی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے خصوصی پروازوں کے مسافروں کی جانب سے زائد کرائے کی شکایت کے بعد وعدہ کیا ہے کہ وہ اپنے کرایوں کو 'معقول' کرے گا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر ایئرمارشل ارشد ملک نے یقین دہانی کروائی کہ وہ ان پروزوں سے جڑے زائد آپریٹنگ اخراجات کی بنیاد پر زائد قیمت وصول کرنے کے دعوے پر غور کریں گے۔

خیال رہے کہ قومی ایئرلائن کو حال ہی میں زائد کرائے کی شکایات کا سامنا کرنا پڑا اور اس پر وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے معاملے کو سی ای او کے ساتھ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں اٹھایا۔

وزیر ہوابازی کی جانب سے کرایوں سے متعلق تحقیقات کی گئی تھی، اس کے جواب میں انہیں سی ای او نے بتایا تھا کہ زیادہ تر پروازیں فیری پروازیں تھیں یا ان میں مسافروں کی تعداد محدود تھی، لہٰذا ایسے پروازوں کو معاشی طور قابل عمل بنانے کے لیے کرائے تھوڑے سے زیادہ تھے۔

مکمل تفصیل یہاں پڑھیں