Live Covid 2019
فیصل ایدھی میں کورونا وائرس کی تصدیق
فیصل ایدھی نے حال ہی میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرکے کورونا ریلیف فنڈ کے لیے ایک کروڑ روپے کا چیک دیا تھا۔
ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کی کورونا وائرس کی رپورٹ سامنے آگئی جس میں ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق فیصل ایدھی اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں اور انہوں نے وہیں خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ بھی اسلام آباد میں کیا گیا تھا اور وہ گزشتہ 6 روز سے اسلام آباد میں ہی موجود ہیں۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ نے حال ہی میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرکے کورونا ریلیف فنڈ کے لیے ایک کروڑ روپے کا چیک دیا تھا۔