Live Covid 2019
بلوچستان میں مزید 60 کیسز، مجموعی تعداد 781 ہوگئی
صوبے میں ایک شخص کورونا وائرس کی وجہ سے جان کی بازی ہار گیا جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 11 ہوگئی۔
بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے مزید 60 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد 781 ہوگئی ہے۔
اس سے قبل ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے میں ایک شخص کورونا وائرس کی وجہ سے جان کی بازی ہار گیا جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 11 ہوگئی۔