Live Covid 2019

بین الاقوامی پروازوں کی بندش میں 15 مئی تک توسیع

کورونا وائرس کے ساڑھے 12 ہزار سے زائد کیسز اور 270 سے زائد اموات کی وجہ سے مزید توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔

کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث حکومت نے بین الاقوامی کی پروازوں کی بندش میں 15 مئی تک مزید توسیع کردی

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایوی ایشن ڈویژن کے سینئر جوائنٹ سیکریٹری عبدالستار کھوکھر نے 15 مئی تک بین الاقوامی پروازوں کی بندش میں توسیع سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کیا۔

ملک میں کورونا وائرس کے ساڑھے 12 ہزار سے زائد کیسز اور 270 سے زائد اموات کی وجہ سے بین الاقوامی پروازوں کی بندش میں مزید توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔