Live Covid 2019

بلوچستان میں کورونا کے 62 نئے کیسز سامنے آگئے

صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 915 ہوگئی۔

صوبائی ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کورونا وائرس سیل بلوچستان کے ترجمان نے کورونا کے مزید 62 کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 915 ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 176 ہوگئی ہے۔

مکمل خبر یہاں پڑھیں۔