Live Covid 2019
عوام نے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو لاک ڈاؤن سخت کردیں گے، ترجمان بلوچستان حکومت
اگر عوام نے کاروبار سمیت معمولات زندگی میں ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو دوبارہ لاک ڈاؤن سخت کر دیا جائے گا۔
ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ اگر عوام نے کاروبار سمیت معمولات زندگی میں ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو دوبارہ لاک ڈاؤن سخت کر دیا جائے گا۔
بلوچستان حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر صوبے میں 528 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ اس وقت بلوچستان میں کورونا سے صحت یاب مریضوں کا تناسب 18 فیصد ہے۔
اس موقع پر انہوں نے انکشاف کیا کہ بلوچستان میں اموات کی شرح بڑھ کر اب 2 فیصد ہوگئی ہے جبکہ حکومت رپورٹ نہ ہونے والے مشتبہ افراد کی اموات کی تفصیلات بھی اکٹھا کر رہی ہے۔
لیاقت شاہوانی نے حکومت کی جانب سے کی جانے والی امدادی سرگرمیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک صوبے میں 2 لاکھ، 35 ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ہے جبکہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے تین پی سی آر مشینیں فراہم کی گئی ہیں۔