Live Covid 2019
کورونا وائرس کے باعث اتحاد ایئر ویز نے بھی پاکستان سے پروازیں معطل کردیں
کورونا وائرس کے باعث اتحاد ایئر ویز نے بھی پاکستان سے پروازیں معطل کردیں
اتحاد ایئر ویز نے کسی اور ایئرلائن سے ہانک کانگ جانے والے کئی مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے ایک روز بعد پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن معطل کردیا۔
خیال رہے کہ فلائے دبئی اور ایمریٹس کے بعد اتحاد ایئر ویز بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے عارضی طور پر پروازیں معطل کرنے والی متحدہ عرب امارات کی تیسری ایئرلائن ہے۔
اتحاد ایئر ویز کے عہدیدار جنہوں نے نام ظاہر نہیں کیا نے ڈان کو بتایا کہ اتحاد ایئرویز کی بیرون ملک جانے والی پروازیں یکم جولائی تک معطل کردی گئی ہیں۔
انہوں نے پاکستان سے فلائٹ آپریشن کی معطلی کی وجہ نہیں بتائی لیکن عندیہ دیا کہ معطلی میں توسیع کی جاسکتی ہے۔
تفصیلی خبر یہاں پڑھیں