Dawn News Television

شائع 07 اگست 2021 12:01pm

یو اے ای کی نظرثانی شدہ ہدایات کے باعث پاکستان کے متعدد مسافروں کو بورڈنگ سے انکار

متحدہ عرب امارات کی جانب سے کورونا کے حوالے سے نظرثانی شدہ ہدایات کے باعث پاکستان سے دبئی جانے والے متعدد مسافروں کو بورڈنگ سے انکار کردیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ان مسافروں کو پروازوں کی اڑان سے 4 گھنٹے کے اندر کیے جانے والے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ منفی آنے کی رپورٹ نہ پیش کرنے پر بورڈنگ سے انکار کیا گیا۔

یو اے ای حکام کی جانب سے دبئی کے لیے اڑان بھرنے والے پروازوں سے 4 گھنٹے کے اندر کیے گئے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

تاہم سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) پاکستان کا کہنا ہے کہ اس کے پاس ملک کے کسی بین الاقوامی ایئرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت نہیں ہے۔

مکمل خبر یہاں پڑھیں۔

Read Comments