پاکستان میں ’جبری شادیوں‘ کے بارے میں سنا تھا، پی ٹی آئی کیلئے ’جبری علیحدگیوں‘ کا عجوبہ متعارف کرایا گیا، عمران خان

پاکستان میں ”جبری شادیوں“ کے بارے میں سُن تھا، پی ٹی آئی کیلئے ”جبری علیحدگیوں“ کا نیا عجوبہ متعارف کروایا گیا، عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان میں ’جبری شادیوں‘ کے بارے میں تو سُن رکھا تھا مگر تحریک انصاف کیلئے ’جبری علیحدگیوں‘ کا ایک نیا عجوبہ متعارف کروایا گیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں تو اس پر بھی حیران ہوں کہ اس ملک سے انسانی حقوق کی تنظیمیں کہاں غائب ہو گئی ہیں۔