Dawn News Television

شائع 19 نومبر 2013 10:29pm

چترال میں ہائیڈرو پاور منصوبے کیلئے سعودی امداد

سعودی عرب نے چترال میں پانی سے بجلی تیار کرنے کے ایک منصوبے کیلئے مزید رقم کا اعلان کیا ہے۔

 سعودی فنڈ فار ڈیویلپمنٹ نے چترال گولین گول ہائڈرو پاور پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کے لئے 57 ملین  امریکی ڈالر یعنی پانچ کروڑ ستر لاکھ ڈالر کی مزید امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

  سعودی فنڈ فار ڈیویلپمنٹ (ایس ایف ڈی) کے چیف انجینئر عبداللہ الشعیبی نے چترال میں گولین گول ہائڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ کرکے کام کی معیاراور رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے منصوبے کی جلد اور بروقت تکمیل کے لئے 57میلین امریکی ڈالر کی مزید امداد دینے کا اعلان کردیا ۔

  واپڈا حکام نے چیف انجینئر عبداللہ کو 108میگاواٹ کی پاور پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا جس کا 80فیصدکام مکمل ہوچکا ہے۔

 چئیرمین واپڈا نے چترال میں بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے حوالے سےبتایا کہ واپڈ ا کے لوکل پن بجلی گھر کی پیدوار ی صلاحیت کوایک میگاواٹ سے بڑھا کر4 میگاواٹ کردیا جائے گا جس پر 1.3ارب روپے کی لاگت آئے گی۔

Read Comments