Dawn News Television

شائع 14 اگست 2012 09:33am

سلمان اور کترینہ کا 'خفیہ افیئر' ؟

سلمان خان اور کترینہ دونوں ہی ایسے تو اس بات پر بار بار اصرار کرتے رہے ہیں کہ وہ 'سنگل' ہیں۔ لیکن حال ہی میں جب دونوں فنکارسیٹ آف ڈی آئی ڈی لیٹل ماسٹر پر اپنی فلم 'ایک تھا ٹائیگر' کی پروموشن کے لیئے پہنچے تو گرینڈ ماسٹر میتھن دا نے کردی ایک عجیب سی بات جس نے سلمان اور کترینہ کے بیچ 'کچھ ہونے' کا اندیشہ پیدا کردیا ہے۔

متھن دا نے شو میں کہا کہ 'اس میں کوئی شک نہیں کہ 'ایک تھا ٹائیگر' میں یہ رول صرف سلمان خان ہی کرسکتا تھا۔ کترینہ بہت کم بولتی ہے۔ لیکن میری دعا ہے کہ یہ جوڑی ہمیشہ سلامت رہے۔۔ ۔یہی دعا کروں گا'۔

یہی نہیں بلکہ حالیہ سارے انٹرویوز میں سلمان اور کترینہ ایک دوسرے کہ بے انتہا تعریفیں کرتے نظر آرہے ہیں۔

ون انڈیا ایٹرٹینمنٹ کے مطابق یہ بھی کہا جارہا ہے کہ کترینہ نے 'ایک تھا ٹائیگر' کی ٹیم سے یہ کہا تھا کہ وہ اس فلم کو اکیلے پروموٹ نہیں کریں گیں۔

کترینہ کا کہنا تھا کہ انہیں ہر ٹی وی پروموشن میں سلمان خان کے ساتھ ہی جانا ہے۔

اس کے علاوہ یہ بھی افواہیں ہے کہ فلم 'ایک تھا ٹائیگر' کی شوٹنگ کے دوران سلمان اور کترینہ پھر سے قریب آگئے ہیں۔

Read Comments