کراچی: خضدار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما میر سعید قلندرانی سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق میر سعید قلندرانی قبائلی جرگہ سے واپس آرہے تھے کہ خضدار کے علاقے توتک کے قریب نامعلوم مسلھ افراد نے ان کی قافلے پر فائرنگ کردی۔
فائرنگ سے میر سعید سمیت ان کے ساتھ موجود پانچ افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔
میر سعید قلندرانی کی ہلاکت کے بعد خضدار کے علاقے توتک میں حالات کشیدہ ہو گئے ہیں جبکہ علاقے میں لیویز کی اضافی نفری روانہ کردی گئی ہے۔