اسلام آباد: پشتو کے نامور شاعر ‘ ادیب ‘ ڈرامہ نگار اور محقق پروفیسر ڈاکٹر محمد اعظم اعظم مختصر علالت کے بعد جمعہ کے روز انتقال کرگئے۔
ان کی نماز جنازہ (آج) بروز ہفتہ چارسدہ میں ادا کی جائے گی۔
اعظم پشاور یونیورسٹی میں شعبہ پشتو اور اردو کے ساتھ ساتھ فیکلٹی آف اورینٹل لینگویجز میں ڈین کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔
وہ آخری وقت تک اکیڈمی ادبیات کے ریجنل ڈائریکٹر کے عہدے پر بھی فائز رہے۔
’’میری زندگی اور جیون شاعری‘‘ ’’لشی‘‘ ’’پشتو ادب میں کردار نگاری‘‘ پشتو ڈرامہ تحقیق اور دیگر ان کی مشہور تصانیف ہیں ۔
انہوں نے پی ٹی وی اور ریڈیو کے لئے بے شمار ڈرامے تحریر کئے۔
ادب کے لیے خدمات پر انہیں تمغہ حسن کارکردگی اور تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔