ہارنے کی وجہ خراب بیٹنگ اور فیلڈنگ ہے ، مصباح
[caption id="attachment_375" align="aligncenter" width="670" caption="ہار جیت کسی بھی کھیل کا حصہ ہے ، مصباح"]
لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے چھ کھلاڑی دبئ سے لاہور واپس پہنچ گئے ۔ وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ ٹیم کی بری پرفارمینس کی وجہ خراب بیٹنگ اور فلڈنگ تھی ۔
مصباح الحق کا کہنا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ ٹیم کی خراب کارکردگی سے شائقین کرکٹ کے دل ٹوٹ گئے ہیں، لیکن ہار جیت کسی بھی کھیل کا حصہ ہے۔
ایک سوال کے جواب دیتے ہوئے مصباح نے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم اس وقت مکمل فارم میں ہے اور پاکستان کا ٹوئنٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز میں ہار کی بڑی وجہ خراب بیٹنگ اور فیلڈنگ تھی ۔
انہوں نےمزید کہا کہ آگے آنے والے میچیز میں کامیابی حاصل کرنے کے لئیے انہی دو شعبوں میں محنت کرنے کی ضرورت ہے ۔
کوچ محسن خان اور بیٹسمین اسد شفیق پہلے ہی کراچی پہنچ گئے تھے جبکہ شاہد آفریدی، اویس ضیا،حماد اعظم،محمد حفیظ اورسعید اجمل ڈھاکا میں پریمئیر لیگ کھیلنے چلے گئے ہیں۔