اسلام آباد: ماہرین کا کہنا ہے کہ ورزش اورفعال جسمانی سرگرمیوں کی مدد سے نزلہ زکام اوردل کے امراض سے بچا جاسکتا ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جو لوگ روزمرہ کے کام کاج میں مشغول نہیں رہتے انہیں نزلہ زکام اور دل کے امراض سمیت دیگر بیماریاں گھیر لیتی ہیں جبکہ جو لوگ باقاعدگی سے ایکسرسائز کرتے ہیں وہ مذکورہ بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔
حالیہ تحقیق میں اٹھارہ سے پچیاسی سال کی عمر کے ایک ہزار دو افراد کے بالائی نظام تنفس کا جائزہ لیا گیا۔
ان میں سے چھیالیس فیصد افراد جو ہفتہ میں پانچ روز ایکسرسائزکرتے تھے نزلہ زکام سے محفوظ رہے جبکہ چونتیس فیصد افراد بخار سے بھی محفوظ رہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ باقاعدگی سے ورزش کرنے والے افراد دل کے امراض، فشارخون، نزلہ زکام، کمر درد اورذیابیطس جیسی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایکسر سائز کرنے والے افراد ڈپریشن اور اعصابی تناؤ سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔