ممبئی: بالی وڈ اداکارہ منیشا کوئرالا کی نیویارک میں کامیاب سرجری کر دی گئی۔
معالجین کے مطابق وہ اورین کینسرمیں مبتلا تھیں تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آیا منیشا کو کیمو تھراپی کے عمل سے بھی گزرنا پڑے گا۔
نیویارک میں ہسپتال کے ساتھ موجود ان کے خاندان کے ارکان کے مطابق ان کا پیر کے روز کامیاب آپریشن کیا گیا۔
منیشا اٹھائیس نومبر کو ممبئی میں ایک فلم کی عکسبندی کے دوران اچانک بے ہوش ہوگئی تھیں جس پر انہیں مقامی ہسپتال داخل کرایا گیا۔
یاد رہے کہ اداکارہ کا تعلق نیپال کے شاہی خاندان سے ہے، وہ اپنے شوق کی خاطر فلم نگری میں آئی تھیں۔