Dawn News Television

شائع 24 دسمبر 2012 11:41am

معین اختر کا یوم پیدائش

اسلام آباد: پاکستان کے نامور فنکار معین اختر کا باسٹھواں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔

چوبیس دسمبر 1950 کو پیدا ہونے والے ور اسٹائل فنکار نے میزبانی، اداکاری ، کامیڈی، فلم پروڈکشن، ڈائریکشن اور گائیکی کے میدان میں منفرد مقام پیدا کیا۔

انہوں نے ٹی وی پر چھ ستمبر 1966 کو پہلا پروگرام کر کے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور دیکھتے ہی دیکھتے ایک بہت بڑا مقام بنا لیا۔

معین اختر کی فیملی قیام پاکستان کے بعد ہجرت کر کے کراچی میں قیام پذیر ہو گئی تھی۔

انہوں  نے اپنی تمام تر تعلیم کراچی میں ہی حاصل کی۔ دوران تعلیم معین غیر نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔

ان کو انگریزی، بنگالی، سندھی، پنجابی، میمن، پشتو، گجراتی اور اردو زبان پر مکمل عبور حاصل تھا۔

وہ شوبز کی دنیا میں نئی نسل کے لیے مشعل راہ ہیں۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں پرائز آف پرفارمنس اور ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

معین اختر بائیس اپریل 2011 کو حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔

Read Comments