' قاتل ہاتھی کو معاف کردیا جائے'
نیپال میں جانوروں کے حقوق کی تنظیم نے 15 افراد کو ہلاک کرنے والے 'دھروبے' کیلئے معافی کی درخواست کردی۔
کھٹمنڈو : نیپال کی جانوروں کے حقوق کے حوالے سے تنظیموں نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ کئی افراد کو روند کر ہلاک کرنے والے ناکام عاشق ہاتھی ’’دھروبے‘‘ کو آرمی سکواڈ کے ذریعے ختم کرنے کے بجائے اس کی جان بخشی کر دی جائے۔
تنظیموں کی جانب سے جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس جنگلی ہاتھی کی آرمی سکواڈ کے ذریعے ہلاکت غیر اخلاقی، غیر قانونی، غیر انسانی اور غیر ضروری فعل ہو گا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ہاتی 4سال کے دوران اب تک مختلف واقعات کے دوران 15سے زائد افراد کو ہلاک کر چکا ہے جسے آخرکار رینجرز نے بڑی کاوش کے بعد قابو کیا۔ بالآخر جس کو آرمی سکواڈ کے ذریعے ہلاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔