Dawn News Television

شائع 28 دسمبر 2012 02:00pm

انڈونیشیا کی انوکھی لائبریری

انڈونیشیا کی کسوانتی اپنے گاؤں کے لوگوں کو کتابیں پڑھنے کی ترغیب دے رہی ہیں۔ وہ چھ سال تک اپنی سائیکل پر کتابیں رکھے پورے گاؤں میں بچوں کو ادھار پر کتابیں فراہم کرتی رہیں۔

انہیں 2005 میں صحت کی خرابی کی وجہ سےاپنی ' موبائل لائبریری' چھوڑنی پڑی، جس کے بعد یہ بیڑہ ان کے ہمسائے نے اٹھایا۔

کئی سالوں کی جدو جہد کے بعد کسوانتی کی کوششیں اُس وقت رنگ لے آئیں جب مقامی اور عالمی مخیر افراد نے ان کی کاوشوں کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے گھر میں ایک لائبریری بنانے میں مدد کی۔

کسوانتی کہتی ہیں کہ لائبریری کا قیام ان کے خواب کی تعبیر جیسا ہے - تصاویر/ تحریر اے ایف پی

Read Comments