Dawn News Television

شائع 04 جنوری 2013 10:27am

داتا دربار، حشیش اور دھمال

پاکستان کے شہر لاہور میں پہلی جنوری 2013 کو حضرت داتا گنج بخش کے نام سے مشہور صوفی بزرگ سید علی بن عثمان ال ہجویری کے نو سو انہترویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات منعقد ہوئیں۔

اس موقع پر ملک بھر سے عقیدت مند یہاں آتے ہیں اور حاضری دینے کے ساتھ ساتھ منتیں اور دعائیں بھی مانگتے ہیں۔

مختلف علاقوں سے ملنگوں کی بڑی تعداد بھی یہاں اکھٹا ہوتی ہے۔ یہ لوگ ایسے مواقعوں پر چرس، گانجا، بھنگ، افیم اور دیگر منشیات کا بے تحاشہ استعمال کرتے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ اس کے استعمال سے ان پر 'روحانی کیفیت' طاری ہو جاتی ہے۔

جبکہ کئی گھنٹوں تک ڈھول کی تھاپ پر رقص کے ذریعے صوفیانہ رنگ میں رنگنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

Read Comments