پانی پینے سے وزن کم کیا جاسکتا ہے
لندن: برطانوی ماہرین نے کہا ہے کہ دن میں 8 سے 10 گلاس پانی پینا وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔
ماہرین کے مطابق، پانی وزن کم کرنے کیلئے اسنیک اور پراسیسڈ فوڈ سے بہتر ہے۔
روزانہ دس گلاس پانی پینے سے بھوک میں کمی واقع ہوتی ہے اور وزن میں بھی تیزی سے کمی آتی ہے۔
اس سے جسم کی فاضل چربی پگھلانے میں مدد ملتی ہےاور یہ تمام تر مشروبات سے بہترین چیز ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ صرف پانی سے 50 فیصد تک وزن کم کیا جاسکتا ہے۔ پانی سے کھلاڑیوں کو کھیلوں میں اچھی کارکردگی دینے میں مدد ملتی ہے۔
ماہرین کے مطابق، پانی سے جسم کو توانائی ملتی ہے اور تھکاوٹ کا احساس نہیں ہوتا اورجسم میں پانی کی کمی کی شکایت نہیں ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ یہ سفر میں تھکاوٹ اور چکراہٹ جیسی علامات سے بچاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ روزانہ 10 گلاس پانی کو معمول کا حصہ بنالیں تاکہ تندروست اور فعال زندگی گزاری جاسکے۔