لائف اسٹائل

بل فائٹنگ، وحشیانہ کھیل

یہ ایک ایسا کھیل ہے جو انتہائی خطرناک ہونے کے ساتھ ساتھ دلیرانہ کھیل بھی سمجھا جاتا ہے۔

دنیا میں بعض کھیل ایسے بھی کھیلے جاتے ہیں جہاں کھیلنے والے کی جان داؤ پر لگی ہوتی ہے یہ کھیل روز بروز سنسنی خیز ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی خونریز اور وحشتناک صورتحال اختیار کر گئے ہیں۔ ان کھیلوں میں سے ایک کھیل 'بل فائٹنگ' کے نام سے دنیا بھر میں کافی حد تک مقبول ہے۔ بل فائٹنگ کو ہسپانوی ثقافت کا قدیم اور روایتی حصہ قرار دیا جاتا ہے۔ یہ ایک ایسا کھیل ہے جو انتہائی خطرناک ہونے کے ساتھ ساتھ دلیرانہ کھیل بھی سمجھا جاتا ہے۔ اس کھیل میں بل فائٹر کی ہار جیت کے علاوہ اس کی زندگی اور موت کا فیصلہ بھی ہوتا ہے۔ تصاویر: خبر رساں ادارے