Dawn News Television

شائع 12 جولائ 2012 05:17pm

سلمان خان کی فلم پر پاکستان کے تحفظات

پاکستان نے سلمان خان کی نئی فلم 'ایک تھا ٹائیگر' کی ملک میں نمائش پر پابندی کی اطلاعات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلم کی نمائش سینسر سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے سے مشروط ہے ۔

دی ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے چھ جولائی کوایک خط کے ذریعے تمام کیبل آپریٹرز اور ٹی وی چینلز کو پابند کیا تھا کہ وہ سینٹرل بورڈ آف فلم سینسر سے این او سی ملنے تک فلم سے متعلق کسی قسم کا مواد نہ چلائیں۔

خط کے مطابق فلم کی جھلکیوں سے پتا چلتا ہے کہ فلم میں ہندوستانی انٹیلیجنس ایجنسی را اور پاکستانی آئی ایس آئی کے درمیان پراکسی جنگ کو دکھایا گیا ہے۔

جب منگل کے روز پیمرا کے ترجمان اور جنرل مینیجر فخر الدین مغل سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کسی بھی خط کے جاری ہونے کی تردید کی۔

تاہم انہوں نے بتایا کہ پاکستانی قانون کے مطابق ملک کی خود مختاری کے خلاف کسی قسم کی فلم نشر نہیں کی جا سکتی ۔

Read Comments