دنیا کے لاکھوں افراد کو کھانا دستیاب نہیں

اپ ڈیٹ 18 اکتوبر 2014

16 اکتوبر جسے دنیا بھر میں خوراک کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے تاہم پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں آبادی کا تقریباً نصف حصہ مختلف وجوہات کی بناء پر غذائی عدم تحفظ کا شکار ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت (ایف اے او) کے تحت منائے جانے والے دن کو اس مرتبہ 'خاندانی کاشتکاری' کا عنوان دیا گیا۔

ماہرین زراعت کے مطابق پاکستان میں خوراک کی کمی مسئلہ نہیں اور ایک زرعی ملک ہونے کی وجہ سے پاکستان میں وافر مقدار میں زرعی اجناس موجود ہیں جو برآمد بھی کی جاتی ہیں، ان ماہرین کے مطابق اصل مسئلہ لوگوں کا خوراک تک رسائی کا ہے۔

پاکستان میں غربت، مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کی بڑی تعداد کی قوت خرید کو بری طرح متاثر کیا ہے — اے پی فوٹو

اس کے علاوہ سیلاب، شدید بارشوں جیسی قدرتی آفات اور بعض علاقوں میں سلامتی کی خراب صورتحال نے بھی لوگوں کی مناسب خوراک تک رسائی کو مشکل بنا دیا ہے — اے پی فوٹو

ایک رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان نے عالمی امدادی اداروں کے ساتھ مل کر ملک سے غذائی عدم تحفظ دور کرنے کے لیے ’زیرو ہنگر‘ نامی پروگرام بھی شروع کر رکھا ہے — اے پی فوٹو

اس پروگرام کا مقصد معاشرے کے ان طبقوں تک خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے جو غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں — اے ایف پی فوٹو

ڈبلیو ایف پی کے پاکستان میں نائب سربراہ پیٹر اسکاٹ باؤڈن کے مطابق حکومت پاکستان نے اندرون ملک نقل مکانی کرنے والے خاندا نوں اور افراد کی مدد کے لیے عالمی ادارۂ خوراک کو گزشتہ تین سالوں میں تین لاکھ میٹرک ٹن گندم فراہم کی ہے — اے ایف پی فوٹو

حکومت نے ڈبلیو ایف پی کے تعاون سے وزرات تحفظ خوراک کے افسران کو برازیل بھی بھجوایا ہے تاکہ غذائی عدم تحفظ سے نمٹنے کے لئے برازیل کے ماڈل کا مشاہدہ کر کے اس سے فائدہ اٹھایا جا سکے — اے ایف پی فوٹو

ماہرین کے مطابق اصل مسئلہ لوگوں کا خوراک تک رسائی کا ہے — اے ایف پی فوٹو

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت (ایف اے او) کے تحت منائے جانے والے اس دن کو اس مرتبہ ’خاندانی کاشتکاری‘ کا عنوان دیا گیا — اے ایف پی فوٹو