• KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.5°C
  • KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.5°C

صنعتی علاقوں میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے اعلان

شائع November 13, 2014

اسلام آباد: وزارت پانی و بجلی نے وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر ملک بھر کی صنعتوں کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مستثنٰی قرار دے دیا۔

نمائندہ ڈان نیوز نے ترجمان وزارت پانی و بجلی کے حوالے سے بتایا ہے کہ گیس کی قلت کے باعث صنعتوں کو بجلی لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ دے دیا گیا ہے اوراس سلسلے میں تمام تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر کی صنعتیں دسمبر کے آخر تک بجلی کی لوڈشیدنگ سے مستثنٰی رہیں گی۔

تاہم وزیراعظم نے اس دوران گھریلو صارفین کے لیے کم سے کم لوڈشیڈنگ کی ہدایت کی ہے۔

ملک میں آئندہ ماہ سالانہ نہری بندش کی وجہ سے بھی بجلی کی پیداوار مزید کم ہو جائے گی جس کی وجہ سے گھریلو صارفین کے لیے لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی پیداوار میں اضافہ کیے بغیر صنعتوں کو لوڈشیڈنگ سے استثنی دیا گیا ہے اور اس طرح گھریلو صارفین کے لیے لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں یقیناً اضافہ ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 16 دسمبر 2025
کارٹون : 15 دسمبر 2025