دبئی ٹیسٹ میں پاکستان مشکلات سے دوچار

اپ ڈیٹ 19 نومبر 2014
یونس خان کھانے کے وقفے پر 53 رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں۔ فوٹو اے ایف پی
یونس خان کھانے کے وقفے پر 53 رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں۔ فوٹو اے ایف پی

دبئی: نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستان کے کھیل کے اختتام تک چھ وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنا لیے۔

کھیل کے تیسرے روز یونس خان اور اظہر علی کی شاندار بیٹنگ کے باوجود قومی ٹیم کیویز باؤلرز کے سامنے مشکلات کا شکار رہی۔

تجربہ کار یونس خان اور اظہر علی پاکستان نے بالترتیب 72 اور 75 رنز کی اننگز کھیلیں تاہم بدقسمتی دونوں ہی کھلاڑی سنچری اسکور کرنے میں ناکام رہے۔

تیسرے دن کھیل کا جس وقت اختتام ہوا پاکستان کو نیوزی لینڈ کا اسکور برابر کرنے کے لیے مزید 122 رنز درکار تھے جب کہ اس کی چار وکٹیں باقی تھیں۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میک کولم نے ٹاس جیت کر پہلے کا فیصلہ کیا تھا اور کیویز نے ٹام لیتھم کی سنچری سے تقویت پاتے ہوئے پہلی اننگ میں 403 رنز اسکور کیے تھے۔

جواب میں دوسرے کے اختتام پر پاکستان اپنے دونوں اوپنرز توفیق عمر اور شان مسعود سے محروم ہو گیا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں