امریکی سفیر کی عمران خان سے ’اہم ملاقات‘

اپ ڈیٹ 22 نومبر 2014
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان، امریکی سفیر رچرڈ اولسن ۔۔۔ فائل فوٹو
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان، امریکی سفیر رچرڈ اولسن ۔۔۔ فائل فوٹو

اسلام آباد: امریکہ کے پاکستان میں سفیر رچرڈ اولسن نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان سے اہم ملاقات کی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق رچرڈ اولسن اور عمران خان کی ملاقات میں پاکستان کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اوررچرڈاولسن کے مابین ملاقات آدھا گھنٹہ جاری رہی۔

امریکی سفیر نے عمران خان سے دھرنے اور تحریک کے حوالے سے دریافت کیا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ عمران خان نے امریکی سفیر کو حکومت سے کیے گئے مطالبات سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق بنی گالہ میں ہونے والی اس ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔۔

اس دوران ملک کی مجموعی صورتحال اور دو طرفہ دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔


30 نومبر کے جلسے کی اجازت مل گئی


اسلام آباد کی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو 30نومبر کو پریڈ ایونیو پر جلسہ کی اجازت دے دی۔

تحریک انصاف نے میٹرو منصوبے سے متاثرہ سڑک کی صفائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے تحریک انصاف کو پریڈ ایونیو پر جلسے کی اجازت دے دی ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کنٹینر کو موجودہ جگہ سے 500فٹ آگے یا پیچھے منتقل کیا جائے۔

تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے اسٹیج کی جگہ کے حوالے سے حکومت سے تا حال مذاکرات جاری ہیں۔

دوسری جانب تحریک انصاف نے شرکاء کی تعداد کے پیش نظر میٹرو منصوبے کے باعث متاثرہ سڑک کی صفائی کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں