کابل: افغانستان کے صوبے پکتیکا میں والی بال میچ کے دوران خودکش دھماکے میں کم از کم 45 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق ایک خودکش بمبار تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرے والی بال کے میچ میں جا پہنچا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

پاکستان کی درحد سے متصل مشرقی صوبہ پکتیکا کے گورنر کے ترجمان مخیس افغان نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا ضلع یحییٰ خیل میں اتور کی شام ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ خودکش بمبار پیدل چل کر میچ درمیان تماشائیوں میں داخل ہوا۔

ہلاک ہونے والوں میں سے اکثریت عام شہریوں کی ہے جبکہ دھماکے میں 55 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

یہ دھماکا ایک ایسے وقت میں وہا جب آج ہی افغان پارلیمنٹ نے امریکی کے دوطرفہ سیکیورٹی معاہدے کی مںظوری دینے کے ساتھ ساتھ نیٹو افواج کے ساتھ بھی معاہدہ کیا۔

واضح رہے کہ ایک دن قبل ہی امریکی صدر بارک اوباما نے خصوصی حکمنامہ جاری کیا تھا جس کے تحت امریکی افواج 2014 کے بعد بھی افغانستان میں قیام کریں گی۔

تبصرے (0) بند ہیں