طویل العمرجوڑے کی مشترکہ سالگرہ

اپ ڈیٹ 26 نومبر 2014
کرم چند نے جس دن اپنی  109 ویں سالگرہ منائی، اسی دن ان کی بیگم 102 برس کی ہوئیں—۔فوٹو/ بشکریہ این ڈی ٹی وی
کرم چند نے جس دن اپنی 109 ویں سالگرہ منائی، اسی دن ان کی بیگم 102 برس کی ہوئیں—۔فوٹو/ بشکریہ این ڈی ٹی وی

خبر ہے برطانیہ سے، جہاں دنیا کے سب سے طویل العمر ہندوستانی جوڑے نے رواں ہفتے اپنی مشترکہ سالگرہ منائی۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق گیارہ دسمبر 1925 کو شادی کے بندھن میں بندھنے والے اس جوڑے نے اتوار کو برطانیہ میں اپنی مشترکہ سالگرہ منائی۔

بریڈ فورڈ میں مقیم اس ہندوستانی جوڑے کی شادی کو کم و بیش 89 برس ہوگئے ہیں اور دونوں اب تک اپنے سامنے چار نسلوں کو جوان ہوتے ہوئے دیکھ چکے ہیں۔

ایک مقامی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق کرم چند نے جس دن اپنی 109 ویں سالگرہ منائی، اُسی دن ان کی بیگم 102 برس کی ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق ان کی شادی ٹھیک اُسی برس ہوئی تھی، جس سال برطانوی وزیراعظم مارگریٹ ٹھیچر پیدا ہوئیں اور جب اسٹینلے بالڈون برطانیہ کے وزیراعظم تھے، یعنی کہ 1925 اور اس لحاظ سے دونوں اپنی شادی شدہ زندگی کی 89 بہاریں دیکھ چکے ہیں۔

کرم چند ایک مل میں کام کیا کرتے تھے اور آج کل ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں، جبکہ دن میں کھانے سے قبل ایک سگریٹ پینا ان کا معمول ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں