دنیائے کرکٹ کیلئے افسوسناک دن

اپ ڈیٹ 27 نومبر 2014

گزشتہ دنوں ایک میچ کے دوران گیند لگنے سے زخمی ہونے والے آسٹریلیوی بیٹسمین فلپ ہیوز اس دنیا سے گزر گئے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے بھی 25 سالہ بیٹسمین فلپ ہیوز کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی موت کو دنیائے کرکٹ کے لیے ایک صدمہ قرار دیا ہے۔

ہیوز نے اپنا پہلا فرسٹ کلاس ڈیبیو اٹھارہ سال کی عمر میں نومبر 2007 میں نیو ساؤتھ ویلز کی طرف سے کھیلتے ہوئے کیا تھا، جس کے بعد وہ جنوبی آسٹریلیا آگئے تھے —  رائٹرز فوٹو

لیفٹ ہینڈ بیٹسمین نے اپنا پہلا ٹیسٹ ڈیبیو فروری 2009 میں20 سال کی عمر میں کیا — رائٹرز فوٹو

ہیوز نے 26 ٹیسٹ میں 1,535 رنز بنائے، جن میں 3 سنچریاں اور 7 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں — اے پی فوٹو

فلپ ہیوز دبئی میں پاکستان کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ کے دوران گیند کو ہٹ لگا رہے ہیں — اے پی فوٹو

آسٹریلین کھلاڑی فلپ ہیوز (دائیں) کپتان مائیکل کلارک کے ساتھ ہوبارٹ میں سری لنکا کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ سے قبل تربیتی سیشن میں شریک — اے ایف پی فوٹو

یاد رہے کہ آسٹریلیا میں شیفلڈ شیلڈ کے ڈومیسٹک میچ کے دوران ساؤتھ ویلز کے باؤلر شین ایبٹ کی باؤنسر بیٹسمین فلپ ہیوز کے سر پر جالگی — اے ایف پی فوٹو

سرجری کے باوجود ہیوز کی حالت خراب تھی، وہ کوما میں تھے اورانہیں مصنوعی تنفس فراہم کیا جارہا تھا — اے پی فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق فلپ ہیوز کی موت کے سوگ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل ایک دن کے لیے موخر کر دیا گیا ہے — اے پی فوٹو