ایفل ٹاور پر انوکھا احتجاج

27 نومبر 2014
۔ — اے ایف پی
۔ — اے ایف پی

پیرس: بھیڑیوں کے ستائے فرانسیسی کسان اپنی بھیڑوں کے ہمراہ ایفل ٹاور پر احتجاج کرنے پہنچ گئے۔

جمعرات کو پیرس کے تاریخی ٹاور کے اردگرد سیکڑوں بھیڑیں جگالی کرتی جبکہ ان کے مالکان بھیڑیوں کے بڑھتے ہوئے حملوں کے خلاف حکومت سے موثر اقدامات کی مانگ کرتے نظر آئے۔

مظاہرے کے دوران ایک بینر پر لکھا تھا ' آج کے کسان ، کل کے بے روزگار'۔

اس احتجاج میں کسان اکیلے نہیں تھے۔ ایفل ٹاور کے سائے تلے جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے رضاکار بھیڑیوں کے تحفظ کے لیے مطالبات کر رہے تھے۔

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو
مظاہرین زرعی وزیر سے ملاقات کریں گے اور توقع کی جا رہی ہے کہ بھیڑیں بھی اپنے مالکان کے ہمراہ ملاقات میں شریک ہوں گی۔

اس احتجاجی مظاہرے سے پہلے کسانوں کی تنظیم کے سربراہ کلاڈ فونٹ نے کہا تھا کہ بھیڑیوں کا نشانہ بننا کوئی قدرتی بات نہیں۔ ہم اسی روز سے بھیڑیوں کے خلاف ہو گئے تھے جب انہوں نے ہمارے جانوروں کا شکار شروع کیا۔

فرانسیسی کسان بھیڑیوں کی بڑھتی آبادی پر غصہ میں ہیں۔

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو
اس سے پہلے حکومت کی جانب نے ایک پہاڑی علاقے میں جنگلی بھالوؤں کو رکھنے کے منصوبہ پر بھی اعتراضات سامنے آئے تھے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اگست تک 4800 بھیڑیوں کے حملہ ریکارڈ ہوئے اور یہ تعداد پچھلے سال اسی عرصہ میں 1000 زیادہ ہے۔

ڈروم سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کسان نے بتایا کہ بھیڑیوں سے لاحق مسلسل خطرے روز مرہ کی پریشانی بن چکے ہیں اور 'میرے اطراف کسان اس صورتحال میں خود کو بے بس سمجھتے ہیں'۔

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں