پشاور سانحے پر اظہارِ یکجہتی

اپ ڈیٹ 17 دسمبر 2014

طالبان عسکریت پسندوں نے منگل کی صبح پشاور کے علاقے وارسک روڈ پر واقع آرمی پبلک اسکول میں داخل ہوکر طالبعلموں اور اساتذہ کو یرغمال بنالیا اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اب تک 144 بچے ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

سانحہ پشاور پر ہندوستان کی پارلیمنٹ اور تعلیمی اداروں میں بھی پاکستانی عوام سے اظہار یکجہتی کی گئی، اس موقع پر کئی بچوں نے اس مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی پر مبنی پلے کارڈز بھی اٹھائے ہوئے تھے۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر سانحہ پشاور کے متاثرین کی یاد میں صحافیوں نے شمعیں روشن کیں— آئی این پی فوٹو

سانحہ پشاور کے خلاف صحافیوں کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے — آن لائن فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ کی خواتین کارکنان کی جانب سے کراچی میں سانحہ پشاور میں ہلاک ہونے والے افراد کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں — آن لائن فوٹو

سانحہ پشاور کے بعد ہلاک ہونے والے طالبعلموں کی یاد میں صحافیوں کی جانب سے شمعیں روشن کی گئیں — آن لائن فوٹو

سانحہ پشاور میں ہلاک ہونے والے استاد سعید خان کی نماز جنازہ کا منظر — اے پی فوٹو

سوگوار افراد ایک طالبعلم کی نماز جنازہ ادا کررہے ہیں جو آرمی پبلک اسکول میں طالبان دہشت گردوں کے حملے میں ہلاک ہوگیا — اے ایف پی فوٹو

پشاور سانحے میں ہلاک ہوجانے والے طالبعلموں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہندوستان بھر کے اسکولوں میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی— اے ایف پی فوٹو

پاکستانی شہر پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے پر ہندوستان کے شہر ممبئی کے ایک اسکول میں بچے اس سانحے میں ہلاک ہوجانے والے بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے شمعیں روشن کررہے ہیں — اے ایف پی فوٹو

ہندوستانی شہر متھرا کے ایک اسکول میں سانحہ پشاور میں ہلاک ہونے والے بچوں کے لیے دعا کی جارہی ہے— رائٹرز فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے کارکن سانحہ پشاور کے متاثرین کی یاد میں حیدرآباد پریس کلب کے باہر شمعیں روشن کررہے ہیں— آن لائن فوٹو

ایک ہسپتال میں غمزدہ ورثاء اپنے پیاروں کے نام زخمی اور ہلاک شدگان کی فہرستوں میں ڈھونڈ رہے ہیں — اے پی فوٹو

سانحہ پشاور میں دہشت گردوں کے حملے سے متاثرہ ایک کلاس روم کا منظر جہاں خون کے دھبے اور ٹوٹی ہوئی چیزیں اس واقعے کی دہشت کی عکاسی کررہے ہیں— اے پی فوٹو

والدین اپنے بچوں کو اسکول لے کر جارہے ہیں — آن لائن فوٹو

سانحہ پشاور میں ہلاک ہونے والے ایک فرد کی نماز جنازہ ادا کی جارہی ہے — آن لائن فوٹو

کراچی کے ایک اسکول میں طالب علم پھول پکڑے سانحہ پشاور کے بچوں کے لیے خاموشی اختیار کیے کھڑے ہیں — رائٹرز فوٹو

پشاور مٰں ہلاک ہونے والے بچوں کے لیے کراچی کے ایک اسکول  میں بچے قرآن پاک پڑھ رہے ہیں — اے ایف پی فوٹو

کراچی مٰں تین تلوار پر شمعیں جلائے نوجوان بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے — علی عمیر جعفری فوٹو