قومی پالیسی برائے انسداددہشت گردی:کمیٹی کی میٹنگ آج ہوگی

اپ ڈیٹ 19 دسمبر 2014
چوہدری نثار علی خان کمیٹی کی سربراہی کریں گے ۔ ۔ ۔ فائل فوٹو: اے پی پی
چوہدری نثار علی خان کمیٹی کی سربراہی کریں گے ۔ ۔ ۔ فائل فوٹو: اے پی پی

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی ’قومی حکمت عملی‘ کے قیام کے لیے بنائی جانے والی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔

کمیٹی میں تمام پارلیمانی جماعتوں کی نمائندگی شامل ہے جبکہ اس کی سربراہی وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کر رہے ہیں۔

پارلیمانی جماعتوں کی کمیٹی کا قیام پشاور سانحہ کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے تمام جماعتوں کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔

کمیٹی ایک ہفتے میں اپنا کام مکمل کرکے پالیسی حکومت کو دے گی جس پر فوج اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے تبادلہ خیال کرکے عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا۔


کمیٹی کا قیام


وزیر اعظم نے تمام جماعتوں سے اس کمیٹی کے لیے اپنے نمائندے نامزد کرنے کا کہا تھا جس پر پاکستان پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی، عوامی نیشنل پارٹی، مسلم لیگ (ق) اور متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے ارکان کو نامزد کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملے میں 132 بچوں سمیت 144 افراد ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد وزیر اعظم کی صدرات میں پشاور میں تمام جماعتوں کا اجلاس ہوا تھا،وہاں پر دہشت گردی کے خلاف متفقہ پالیسی کے قیام کے لیے کمیٹی کی تجویز سامنے آئی تھی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں