سندھ حکومت کو نیا ہیلی کاپٹر خریدنے سے روک دیا گیا

اپ ڈیٹ 19 دسمبر 2014
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری  کا ایک منظر—۔فائل فوٹو/پی پی آئی
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کا ایک منظر—۔فائل فوٹو/پی پی آئی

کراچی: سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو ایک ارب 60 کروڑ روپے مالیت کا نیا ہیلی کاپٹر خریدنے سے روک دیا ہے۔

نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں محمود اختر نقوی کی جانب سے ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ سندھ حکومت نے امدادی سرگرمیوں کے نام پرایک ارب 60 کروڑ روپے مالیت کا ہیلی کاپٹرخریدنے کے لیے ایک کمپنی سے معاہدہ کررکھا ہے، جبکہ دو ہیلی کاپٹر صوبائی حکومت کے پاس پہلے سے موجود ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ دو ہیلی کاپٹرز کی موجودگی میں مزید ایک ہیلی کاپٹر کی خریداری کی ضرورت نہیں ہے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ تھر میں بچے غذائی قلت کے باعث مر رہے ہیں اور سندھ حکومت ہیلی کاپٹر خرید رہی ہے، جبکہ معاہدے میں بڑے پیمانے پر کرپشن بھی کی جارہی ہے۔

عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے دلائل سننے کے بعد حکومت کو ہیلی کاپٹر خریدنے سے متعلق حکم امتناع جاری کرتے ہوئے معاہدے کی تفصیلات طلب کرلیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں