جوڈیشل کمیشن پر حکومت اور پی ٹی آئی میں اتفاق ہوگیا

21 دسمبر 2014
پی ٹی آئی ترجمان شیریں مزاری— فائل فوٹو
پی ٹی آئی ترجمان شیریں مزاری— فائل فوٹو

تحریک انصاف نے سانحہ پشاور کو ملکی تاریخ کا بدترین واقعہ قراردیتے ہوئے تحریک طالبان پاکستان سمیت تمام دہشتگرد گروہوں کی کھلے الفاظ میں مذمت کی ہے جبکہ ترجمان پی ٹی آئی شیریں مزاری کہتی ہیں جوڈیشل کمیشن کی تشکیل پر حکومت اور پارٹی کے درمیان معاملات پر اتفاق ہوگیا ہے۔

عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس بنی گالہ اسلام آباد میں میں ہوا جس میں حکومت تحریک انصاف مذاکرات، سانحہ پشاور کے بعد خیر پختون خوا میں سیکیورٹی کی صورتحال اور انسداد دہشتگردی پر ایکشن پلان کمیٹی کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ کور کمیٹی نے سانحہ پشاور کے متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے طالبان سمیت تمام دہشتگرد جماعتوں کی بھرپور مذمت کی ہے ۔

حکومت تحریک انصاف مذاکرات کے حوالے سے شیریں مزاری نے بتایا کہ انتخابی دھاندلیوں کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام پر طرفین کا تقریباً اتفاق ہوگیا ہے۔

دوسری جانب کورکمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف دہشتگرد گروہوں کے خلاف سیکیورتی اداروں کی تمام کوششوں کی بھرپور حمایت کرتی ہے، قوم اور سیکورٹی فورسز ملکر دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے ۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں