رنبیر اور کترینہ کی منگنی؟
10 جنوری 2015
رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے درمیان قربت کی خبریں تو کافی عرصے سے گرم تھیں مگر اب یہ خبریں بھی سامنے آرہی ہیں بولی وڈ کے ان اسٹارز نے منگنی کرلی ہے۔
انڈین میڈیا کے مطابق رنبیر کپور اور کترینہ کیف نے تیس دسمبر کو لندن میں نئے سال کی تعطیلات کے موقع پر منگنی کی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ منگنی کی تقریب زیادہ بڑی نہیں تھی جس میں دونوں اسٹارز کے گھروالوں نے شرکت کی۔
رنبیر اور کترینہ کے درمیان معاشقے کی خبریں اس وقت سامنے آئی تھیں جب یہ دونوں راج کمار سنتوشی کی فلم "عجب پریم کی غصب کہانی میں" کام کرنے کے لیے اکھٹے ہوئے جس کے بعد یہ پرکاش جھا کی "راج نیتی" میں بھی اکھٹے نظر آئے۔
تاہم رنبیر اور کترینہ نے کبھی بھی اپنے تعلقات کا اعتراف نہیں کیا اور نہ ہی منگنی کی خبروں کی تصدیق کی ہے۔
بشکریہ زی انڈیا
تبصرے (0) بند ہیں