• KHI: Partly Cloudy 31.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 34.5°C
  • ISB: Clear 33.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 31.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 34.5°C
  • ISB: Clear 33.7°C

سر باز علی خان نے ماؤنٹ ایوریسٹ کو بغیر آکسیجن کے سر کر لیا

شائع May 21, 2024 اپ ڈیٹ May 21, 2024 02:48pm
— فائل فوٹو: ایکس
— فائل فوٹو: ایکس

پاکستانی کوہ پیما سر باز علی خان نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ کو بغیر آکسیجن کے سر کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سرباز علی بغیر مصنوعی آکسیجن ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرنے والے دوسرے پاکستانی بن گئے۔

سرباز علی 8 ہزار میٹر سے بلند 14 میں سے 11 چوٹیاں بغیر آکسیجن کی سپورٹ کے سر کر چکے ہیں، وہ بغیر آکسیجن 11 چوٹیاں سر کرنے والے پہلے اور واحد پاکستانی ہیں۔

پاکستانی کوہ پیما نے مجموعی طور پر 8 ہزار میٹر سے بلند 13 چوٹیاں سر کی ہیں۔

واضح رہے کہ ساجد سدپارہ بھی پاکستان کی طرف سے مصنوعی آکسیجن پر ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026