ترکی میں سجا اونٹوں کی ریسلنگ کا میلہ

20 جنوری 2015

ترکی میں سجا ہے ایک ریسلنگ ایونٹ مگر یہ توقع نہ کریں کہ وہاں دی راک یا انڈر ٹیکر جیسے ریسلرز رنگ کے اندر ایک دوسرے سے ٹکراتے نظر آئیں گے۔

درحقیقت یہ تو سینکڑوں اونٹوں کی وہ کشتی ہے جس کو دیکھنے والوں کا جوش و جذبہ حیران کن ہوتا ہے۔

یہ مغربی ترکی کے ساحلی شہر ازمیر کے قریب ایک قصبے میں سجنے والا سالانہ میلہ ہے جس میں اونٹوں کے درمیان ریسلنگ کے مقابلے ہوتے ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ یہ مقابلے 2400 سال سے منعقد ہو رہے ہیں اور ہر سال انہیں دیکھنے کے لیے یہاں سیاحوں کی بڑی تعداد آتی ہے۔

ان مقابلوں پر جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپس کی جانب سے تنقید تو سامنے آتی ہیں مگر ایونٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ ان تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے اونٹوں کے تحفظ کو بہتر بنا رہے ہیں۔

مقابلے کے لیے تیار دو اونٹ ترکی کے سالانہ میلے پر ایک دوسرے کے مدمقابل— رائٹرز فوٹو

یہ یہاں کا مقبول ٹورنامنٹ ہے جس میں سینکڑوں اونٹوں کو ان کے مالکان لے کر آتے ہیں — رائٹرز فوٹو

ان مقابلوں کو دیکھنے کے لیے سیاحوں اور مقامی افراد کی بڑی تعداد ازمیر کے قریب واقع قصبے کا رخ کرتی ہے — رائٹرز فوٹو

کہا جاتا ہے کہ ان مقابلوں کا انعقاد 2400 سال سے ہورہا ہے اور اس کا آغاز مقامی قبائل نے کیا تھا — رائٹرز فوٹو

ان مقابلوں میں اونٹ عام طور پر ایک دوسرے کے منہ پر حملہ کرکے پسپا کرنے کی کوشش کرتے ہیں — رائٹرز فوٹو

اونٹوں کے مقابلے کا ایک منظر — رائٹرز فوٹو

ایونٹ میں شرکت کرنے والے انٹوں کو ان کے وزن اور عمر کے لحاظ سے مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا جاتا ہے — رائٹرز فوٹو

مقابلے میں شریک اونٹوں کی سجاوٹ دیکھنے کے لائق ہوتی ہے — رائٹرز فوٹو

ان مقابلوں پر مختلف گروپس کی جانب سے تحفظات بھی سامنے آتے ہیں — رائٹرز فوٹو

دو اونٹ ایک دوسرے کو ہرانے کی کوشش میں مصروف — رائٹرز فوٹو

ان مقابلوں کو دیکھنے والوں کا جوش و جذبہ دیدنی ہوتا ہے — رائٹرز فوٹو