امریکی صدر کا دورہ ہندوستان

26 جنوری 2015

امریکی صدر براک اوباما ہندوستان کے 3 روزہ سرکاری دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے ہیں ان کے ساتھ امریکی خاتون اول مشیل اوباما بھی پہنچی ہیں۔

ہندوستان آمد پر وزیراعظم نریندرمودی نے امریکی صدر اوباما کا ائرپورٹ پرخود استقبال کیا۔

دورے کے دوران امریکی صدر باراک اوباما اور ہندوستانی وزیراعظم نریندرا مودی کے درمیان مخلتف امور پر بات چیت ہوئی ہیں اور ان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ دونوں ممالک کئی برسوں سے تعطل کا شکارسویلین جوہری توانائی کے معاہدے پر عملی تعاون کے معاہدے پر متفق ہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس اہم اقدام سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ اکھٹے مل کر اپنے تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے کتنے پرعزم ہیں۔

امریکی صدر کی آمد پر دارلحکومت نئی دہلی میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ دارالحکومت میں 15 ہزار کیمرے نصب اور ایک ہزار سے زائد اسنائپر شوٹرز تعینات کئے گئے ہیں۔

امریکی صدر براک اوباما ہندوستان کی آمد کے موقع پر صدارتی محل میں اپنے ہندوستانی ہم منصب پرناب مکھرجی اور وزیراعظم نریندرمودی کے ساتھ موجود ہیں — فوٹو: رائٹرز

امریکی صدربراک اوباما کو ہندوستان آمد پر گارڈ آف انر پیش کرنے کا ایک منظر — فوتو: اے پی

ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر اوباما سے ہو نے والی ملاقات کے بارے میں تفصیلات بتا رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں ان کے ساتھ امریکی صدر براک اوباما بھی موجود ہیں — فوٹو: رائٹرز

ہندودستان میں بجلی کے وزیر پیوش گویال امریکی صدر براک اوباما کو مهاتما گاندی کا مجسمہ پیش کررہے ہیں — فوٹو: رائٹرز

ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی امریکی صدرکے درمیان ہو نے والے اجلاس  میں گفتگو کررہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

امریکی صدربراک اوباما ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی کے ساتھ حیدرآباد پاوس میں چہل قدمی کے دوران بات چیت کررہے ہیں — فوٹو: اے پی

امریکا کے صدر براک اوباما ہندوستان کے دورے کے موقع پر اپنے ہندوستانی ہم منصب پرناب مکھرجی سے ملاقات  کررہے ہیں — رائٹرز

ہندودستان کے وزیراعظم امریکی صدر کو امریکا کی جانب سے 1946 میں بنے والی اسمبلی کے موقع پربھیجے گئے امریکی خظ دیکھا رہے ہیں — رائٹرز

امریکی صدر براک اوباما ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی سے پریس کانفرنس کے بعد گلے مل رہے ہیں — فوٹو: اے پی

امریکی صدر اوباما ہندوستان میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں — فوٹو: اے پی

امریکی صدر براک اوباما ہندوستان کے دورے کے موقع پر مهاتما گاندی کے یاد گار پر بھول ڈال رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

امریکی صدر براک اوباما نئی دہلی میں مهاتما گاندی کی یاد گار راج گھاٹ میں پودا لگا رہے ہیں — فوٹو: اے پی

امریکی صدربراک اوباما اور ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی حیدرآباد ہاؤس میں چائے پیتے ہوئے بات چیت کررہے ہیں — فوٹو: اے پی

امریکی صدر براک اوباما کی ہندوستان کی آمد پر ملک میں سیکیورٹی کے سخت انتظٓمات کئے گئے  — فوٹو: رائٹرز

امریکی صدر براک اوباما ہندوستان آمد پر راشٹر پتی بھون (صدارتی محل) میں  گارڈ آف انر کا معائینہ کررہے ہے — فوٹو: اے پی

ہندوستانی  وزیراعظم نریندرمودی امریکی صدر براک اوباما کو چائے پیش کررہے ہیں — فوٹو: اے پی

امریکی صدر براک اوباما ہندوستان آمد پر ایک اجلاس کے دوران — فوٹو: اے ایف پی